امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف کے پاس فوج
کے ایک اڈے پر کل طالبان کے حملے میں 50 سے زیادہ افغان جوان مارے
گئے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل زون تھامس نے بتایا کہ یہ حملہ کئی گھنٹے تک چلا اور شام کے وقت ختم ہوا۔اس حملے میں 50 کے قریب افغان فوجی جاں بحق ہوگئے۔